Jun ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • سعودی لڑاکا طیاروں کا صعدہ ہسپتال پر حملہ

یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور سعودی جنگی جہازوں نے صعدہ کے ایک ہسپتال پر حملہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ صعدہ کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کل آدھی رات کو سعودی لڑاکا طیاروں نے اس صوبے میں وبائی امراض کا شکار ہونے والے افراد کے ہسپتال پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے تاہم ابھی تک شہید اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ سعودی لڑاکا طیاروں نے صعدہ کے ہسپتال پر ایسے میں حملہ کیا ہے کہ جب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وبائی امراض کا شکار ہونے والوں کیلئے طبی مراکز ناکافی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 27 اپریل سے اب تک وبائی امراض سے 605 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں سے 40 فیصد بچے ہیں۔ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی شہید اور لاکھوں زخمی اور بے گھر ہوئے۔

ٹیگس