Jun ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں مسجدالاقصی کی بے حرمتی

صیہونی آبادکاروں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کرکے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔

فلسطینی ذرائع‏ کے مطابق درجنوں صیہونی آبادکاروں نے جمعرات کے روز صیہونی فوجیوں کی پشتپناہی میں باب المغاربہ سے مسجد الاقصی میں داخل ہو کر اس مسجد کے مختلف حصوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اور صیہونی آبادکار، مسجد الاقصی کا اسلامی تشخص ختم اور اسے صیہونی علامت میں تبدیل کرنے کے لئے آئے دن اس مسجد کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں فلسطینیوں نے یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ میں انتفاضہ قدس شروع کی ہے اور جب سے اب تک صیہونی فوجیوں کے جارحانہ و وحشیانہ اقدامات میں تین سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

ٹیگس