Jun ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • قطر پر پابندیوں سے خلیج فارس کونسل کے تمام ملکوں کو نقصان ہوگا

قطر کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ دوحہ کے خلاف پابندیوں سے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کو نقصان پہنچےگا۔

قطر کے وزیرخزانہ علی شریف العمادی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک پابندیوں کے مقابلے میں اپنی معیشت اور زرمبادلہ کے ذخائر کو بچانے کی پوری توانائی رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر پابندیوں کے نتیجے میں قطر کو ایک ڈالر کا بھی نقصان پہنچا تو خلیج فارس تعاون کونسل کے ہر رکن ملک کو بھی برابر کا نقصان پہنچے گا۔قطر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور بعض دوسرے عرب ممالک پابندیوں کےذریعے قطر کو اپنی کالونی بنانا چاہتے ہیں جو ملک کے اقتدار اعلی کے منافی ہے اور جسے قطر ہرگز قبول نہیں کرے گا۔دوسری جانب کویت نے قطر کے خلاف فضائی پابندیوں کو ازالے اور قطر کو تعاون فراہم کرنے کی غرض سے نئی تدابیر اپنانے کا اعلان کیا ہے۔کویت کے ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ کویت کے بین الاقوامی اڈے سے براہ راست دوحہ جانے اور آنے والی پروازوں میں قابل ذکر حدتک اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری سطح پر جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت روزانہ کویت سٹی اور دوحہ کے درمیان براہ راست چوالیس پروازیں انجام پارہی ہیں۔

ٹیگس