Jun ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  • قطر کے خلاف سعودی پابندیاں، انسانی حقوق کی پامالی

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ قطر کے خلاف سعودی اور اس کے اتحادی ممالک کی پابندیاں انسانی حقوق کی پامالی ہے۔

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل سلیل شتی نے قطر کے خلاف مسلط کئے جانے والے محاصرے کے فوری خاتمے کا مطالبہ  کرتے ہوئے قطر کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی پابندیوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ان پابندیوں سے قطر، سعودی عرب، امارات اور بحرین کے عوام کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے.

اس موقع پر انہوں ںے خلیج فارس کے خطے میں بسنے والے عوام کے حقوق کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کو روکنے کے لئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے متعلقہ ممالک کے ساتھ رابطے اور تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا.

واضح رہے کہ قطر اور خلیج فارس کے چند رکن ممالک کے درمیان کشیدگی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ سعودی عرب کے ایک دن بعد شروع ہوئی ۔

ٹرمپ نے اپنے اس دورے میں سعودی عرب کی علاقائی پالیسیوں سے مکمل طور پر ہم آہنگی کا اظہار کیا اور ایک طرح سے انہوں نے قطر کی علاقائی پالیسیوں کے آگے سوالیہ نشان لگا دیا جس کے خلاف قطر کے حکام نے اپنا رد عمل ظاہر کیا جو قطراور خلیج فارس کے دوسرے چند ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہونے پر منتج ہوا۔

 

 

ٹیگس