Jun ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • ترک فوجی ، دوحہ پہنچ گئے

ترکی قطر فوجی معاہدے کے تحت ترک فوجیوں کا پہلا دستہ دوحہ پہنچ گیا ہے۔

حکومت قطر کے اعلان کے مطابق ترک فوجیوں میں بری فوج کے جوان شامل ہیں اور دوحہ پہنچنے کے بعد انھیں اس شہر کے طارق بن زیاد فوجی اڈے پر پہنچا دیا گیا ہے۔
ترکی نے پہلے مرحلے میں ٹینک اور بھاری ہتھیار بھی قطر روانہ کئے ہیں۔ ترکی کی پارلیمنٹ نے ابھی حال ہی میں ترک فوجیوں کو قطر روانہ کرنے سے متعلق قانون کو منظوری دی ہے۔
ترکی نے ایسے عالم میں اپنے فوجی قطر روانہ کئے ہیں جب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے پانچ جون سے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے ہیں۔

ٹیگس