Jun ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • غزہ میں عالمی یوم قدس کے مظاہرے

فلسطینی گروہوں کی اپیل پر غزہ میں سینکڑوں فلسطینیوں نے عالمی یوم قدس کے جلوس اور مظاہروں میں شرکت کی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مختلف فلسطینی گروہوں کی اپیل پر غزہ میں عالمی یوم قدس کے یہ مظاہرے، جمعۃ الوداع کی نماز کے بعد کئے گئے۔

مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد، امریکہ بڑا شیطان ہے، بیت المقدس ہم آ رہے ہیں، لیبک یا اقصی اور ہیہات منا الذلہ جیسے نعرے لگائے۔

ان مظاہروں میں عالمی یوم قدس منانے والے ملکوں کی قدردانی کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ قدس، مسلمانان عالم کا حقیقی قطب نما بنا رہے گا۔

مظاہرے کے شرکا نے اعلان کیا کہ قدس، ایک عربی اور خالص اسلام کا حق ہے اور اس حق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوا جاسکتا۔

ٹیگس