Jun ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • ترکی نے قطر کے لیے سعودی شرائط کو غیر قانونی قرار دے دیا

ترکی کے صدر نے قطر کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے متعلق بعض عرب ملکوں کی شرائط کو انقرہ کی بے احترامی قرار دیا ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی عرب اور بعض دوسرے عرب ملکوں کی شرائط کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی، قطر میں  اپنے فوجی اڈے ختم نہیں کرے گا۔
 اس سے پہلے ترکی کے وزیر دفاع نے سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے موقف پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ملک، قطر اور عرب ملکوں کے درمیان اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ ترکی، قطر میں اپنی فوجی موجودگی پر نظر ثانی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
 واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، بحرین اور مصر نے پانچ جون کو بیک وقت قطر کے ساتھ تعلقات توڑ لیے تھے۔

ٹیگس