Jun ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی  مخالفت

بحرین کے عوام نے شاہی حکومت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جانے کی کوششوں کی سخت مذمت کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کے مطابق بحرین کی چودہ فروری انقلابی تنظیم، الوفا اسلامی پارٹی، عمل اسلامی، حق تحریک، بحرین فریڈم موومنٹ اور اخلاص تحریک نے الگ الگ بیانات جاری کر کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی سرکاری کوششوں کو عوامی خواہشات کے منافی قرار دیا ہے۔

مذکورہ بحرینی تنظیموں کے بیانات میں آیا ہے کہ فلسطین کے بارے میں بحرینی عوام کا موقف پوری طرح واضح ہے اور عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں عوام کی بھرپور شرکت، اس کا واضح ثبوت ہے۔

بحرین کی انقلابی قوتوں نے اپنے بیانات میں واضح کیا ہے کہ شاہی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہے جسے بحرین کے عوام ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت بھی، کہ جسے سعودی عرب کی فوجی حمایت حاصل ہے، ملک میں جاری عوامی تحریک کو کچلنے کے لیے وہی حربے استعمال کر رہی ہے کہ جسے اسرائیل پچھلے ستر برس سے فلسطین کے مظلوم عوام کو دبانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

ٹیگس