Jun ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • عیدالفطر تمام مسلمانوں کو مبارک ہو

عیدالفطر کے اس مبارک موقع پر سحرعالمی نیٹ ورک اپنے تمام سامعین، ناظرین اور چاہنے والوں کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

 عید کا دن ہمیں ہماری فطرت کی طرف پلٹانے کا دن ہے، انسانی اقدار کو اجاگر کرنے کا دن ہے، ہمارے ارد گرد بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو ہماری توجہ کے مستحق ہیں، جنہیں ہمارے لوٹنے کا انتظار ہے، جو اپنی غیرت کے باعث کسی سے  گلہ تک نہیں کرتے۔

ہمارے اردگرد پوری دنیا میں درد کی ایک زنجیر پھیلی ہوئی ہے، بہت بڑی تعداد میں غریب ونادار اور یتیم بچے، بیوائیں اور نادار لوگ دروازوں پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔

آیئے ہم سب ان غریب ونادار اور یتیم بچوں اور بیواوں کی طرف لوٹنے کا عہد کریں، جنہیں ہم بھول چکے ہیں اور ان میں سے بعض کا حال پوچھنا بھی ہم ضروری نہیں سمجھتے۔

ٹیگس