Jun ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۷:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران، پاکستان اور ہندوستان میں عیدالفطر

اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان اور ہندوستان میں عیدالفطر بڑے ہی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران،پاکستان اور ہندوستان سمیت عالم اسلام کے کئی ممالک میں آج عیدالفطرمذہبی جوش وجذبے  کے ساتھ منائی جا رہی ہے اس موقع نمازعید کے اجتماعات میں اسلام و مسلمین کی سربلندی اور دہشت گردوں اور ان کے آلہ کاروں کی نابودی اور اسلامی ممالک کی ترقی اورخوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔

دنیا کےمختلف حصوں میں فرزندان توحید اپنے اپنے قصبوں اور گاؤں میں عید کی نماز ادا کرنے کے لئے عیدگاہوں اور مسجدوں کا رخ کر رہے ہیں ۔ نماز کے اختتام پر وہ ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیں گے ۔

اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

 

ٹیگس