Jun ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • افغانستان: 10 سکیورٹی اہلکارجاں بحق متعدد زخمی

افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں افغان ہند دوستی ڈیم پردہشت گردوں کے حملے میں 10سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا جب طالبان نے ضلع چشتی شریف میں ’’سلمیٰ ڈیم‘‘ کی حفاظتی چوکی پردھاوا بول دیا اور فائرنگ کر کے 10 اہلکاروں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا، حملہ آور پولیس اہلکاروں کے ہتھیار بھی ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔

صوبائی پولیس چیف کے ترجمان گیلانی فرہاد نے بتایا کہ یہ حملہ طالبان نے کیا اور جھڑپ میں 4 طالبان دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔ تاہم واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال افغانستان کی حکومت نے سلمیٰ ڈیم کا نام تبدیل کر کے ’’افغان ہندوستان دوستی ڈیم‘‘ رکھا تھا جس کا افتتاح 4 جون 2016 کو ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے کیا تھا۔ اس ڈیم پر پہلے بھی کئی بار حملے ہوئے ہیں جن میں متعدد سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگس