Jun ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • عراق میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت

عراقی فضائیہ نے مغربی صوبے الانبار میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں درجنوں دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

عراق کے فوجی ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے رواہ کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ  کے ٹھکانوں اور بم بنانے والے کار خانے پر بمباری کر دی جس میں کم از کم تیس دہشت گرد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ ایک داعشی نے القائم کے علاقے میں خودکش دھماکے کر کے داعش گروہ کے ہی متعدد عناصر کو ہلاک کر دیا جن میں کئی سرغنہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ داعش دہشت گرد عناصر میں عراق میں حاصل ہونے والی شکست کے بعد شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں اور یہ دہشت گرد عناصر اب ایک دوسرے کو ہی مختلف طریقوں سے حملوں اور کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ٹیگس