Jun ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • زلزال میزائل سے سعودی ایجنٹ ہلاک

یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورسز نے صوبہ تعز میں سعودی ایجنٹوں کی فوجی چھاونی پر زلزال 2 میزائل داغا جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔

یمن کی المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق زلزال 2 میزائل  منگل کی آدھی رات یمن کے صوبے تعز کے علاقے الصلو میں سعودی عرب کی فوجی چھاونی العین پرداغا گیا۔ ابھی تک اس میزائلی حملے میں جانی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب عسیر شہر کے علب علاقے میں دو سعودی فوجیوں کو یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورسز نے ہلاک کر دیا ہے۔

درایں اثنا یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورسز کی جانب سے صوبہ تعزکے پہاڑی سلسلے نابضہ میں سعودی آلہ کاروں کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں سعودی عرب کے چار ایجنٹ ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

 

ٹیگس