Jun ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • سعودی اتحادی فوجیوں کے اڈوں پر یمنی فوج کے جوابی حملے، سعودی اتحادیوں کا بھاری نقصان

یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ تعز میں سعودی اتحادیوں کی فوجی چھاؤنی پر زلزال دو میزائل فائر کیا جس سے جارحین کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

یمن کے المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق زلزال دو میزائل، منگل کی صبح  یمن کے صوبے تعز کے علاقے الصلو میں سعودی عرب کے العین فوجی مرکز پر فائر کیا گیا۔

یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے اسنیپروں نے عسیر شہر کی علب گذرگاہ میں بھی دو سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

 یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کی جانب سے صوبہ تعز کے پہاڑی سلسلے نابضہ میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان حملوں میں سعودی عرب کے چار اتحادی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ عید کے دن سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مارب کے ضلع صرواح اور المصعب کے علاقے میں جارحانہ حملے میں نوعام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جن میں دوخواتین بھی شامل ہیں- المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے المخضرہ اور صرواح میں جبل ہیلان کے اطراف کے علاقوں پر کئی بار بمباری کی-   

 

ٹیگس