Jun ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • شام: دیرالزور میں امریکی حملے میں 42 بے گناہ جاں بحق

داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد نے ایک بار پھر شام کے علاقے دیرالزور میں بیالیس بے گناہوں کا قتل عام کر دیا۔

لبنانی نیوز ویب سائٹ النشرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دیرالزور میں داعش کی ایک جیل پر بمباری کر کے شام کے بیالیس بے گناہ شہریوں کو قتل کر دیا-

یہ شامی شہری داعش کی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے تھے-

زخمیوں کی نازک حالت کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے-

عینی شاہدین نے شام کے شہر الرقہ پر بھی امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں کی خبر دی ہے- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امریکی اتحاد کے جنگی طیارے شہر رقہ میں داعش کے اڈوں کے بجائے لوگوں کے گھروں پر بمباری کر رہے ہیں۔

ان حملوں میں اب تک ایک بڑی تعداد جاں بحق اور زخمی ہو چکی ہے-

ٹیگس