Jun ۲۷, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۹ Asia/Tehran
  • بیت صبیح میں یمنی فوج کی کامیابی، کئی سعودی فوجیوں کی ہلاکت

یمن کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عوامی تحریک انصاراللہ اور اس کے اتحادیوں نے مشرقی یمن کے صوبے شبوہ کے شہر عسیلان کے قریب واقع بیت صبیح علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عوامی تحریک انصاراللہ نے پیر کی شام، بیت صبیح کو اپنے کنٹرول میں لینے کے لئے حملے کا آغاز کیا اور منگل کی صبح اس علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا اور انصاراللہ کے جوان، عسیلان کی طرف پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے اس شہر سے صرف پانچ سو میٹر کے فاصلے پر ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق انصاراللہ کے جوانوں کی اس کارروائی میں متعدد فوجی ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہو گئے۔ادھر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے صوبے جیزان میں بیت الرمادی میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

عوامی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے صوبے تعز میں المخا کے ساحل کے قریب سعودی عرب کے ایک جارح بحری جنگی جہاز کو بھی میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس جنگی بحری جہاز کو یمن کے خلاف دشمنانہ اقدامات کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔

ٹیگس