Jun ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • شام میں کئی داعش دہشت گرد ہلاک

شام کی فوج نے حمص کے مشرق میں اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے دیرالزور میں دہشت گرد گروہ داعش کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کردیا ہے۔

شامی کی فوج نے کل منگل کو حمص کے ضلیعیات پر کنٹرول حاص کر لیا اس دوران شامی فوج کی کارروائی میں داعش کےکئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور اس کا فوجی سازو سامان تباہ ہو گیا۔

شامی فوج کے لڑاکا طیاروں کےشام کے مشرقی علاقوں الحویقه،المطارالقدیم اورالعرفی اور اسی طرح دیرالزورکے علاقوں المقابر، پانوراما، الراشدیه، معمل الورق، حویجه المریعیه اور البولیل پر ہونے والے حملوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ تیل سے مالا مال شہردیرالزور 2014 سے دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے میں ہے اور ترکی پر تیل کی اسمگلنگ سے اپنے اخراجات پورے کرتا ہے۔

ٹیگس