Jun ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • خادم الحرمین میں اسرائیل کے خلاف بات کرنے کی ہمت نہیں

شام کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ میں اسرائیل کے خلاف بات کرنے کی جرات نہیں ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق شام کے مفتی اعظم بدرالدین حسون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے حالیہ دورے اورٹرمپ کے ساتھ  سعودی عرب کے بادشاہ  کے رقص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ میں اسرائیل کے خلاف بات کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

شام کے مفتی اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے وہابی ملا دہشت گردوں کے اصلی کمانڈر ہیں اور مکہ و مدینہ وہی دہشت گرد موجود ہیں جنہوں نے علامہ محمد سعید رمضان البوطی کو قتل کیا۔

بدرالدین حسون نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل مشترکہ طور پر دہشت گردوں گروہ بناتے ہیں اور دونوں ممالک دہشت گردوں کے حامی ہیں یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بات کرنے کی ہمت نہیں ۔

شام کے مفتی اعظم نے کہا کہ عراق اور شام کے عوام کی دہشت گردوں پر فتح نزدیک ہے ۔

ٹیگس