Jun ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • عراقی فوج پر امریکی اتحاد کے حملے، آٹھ فوجی جاں بحق

موصل میں عراقی فوج پر امریکی اتحاد کے حملے میں آٹھ فوجی جاں بحق ہو گئے۔

عراقی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ نام نہاد امریکی اتحاد نے عراقی فوجیوں کو مغربی موصل میں نشانہ بنایا ہے-

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکی اتحاد کے ہیلی کاپٹروں نے شہر موصل کے قدیم علاقے کے باب لکش نامی علاقے میں داعش کے ساتھ جھڑپ کے دوران عراقی فوجی اڈے پر امریکی اتحاد کے ہیلی کاپٹروں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے-

امریکی اتحاد کا دعوی ہے کہ یہ حملہ، غلطی سے ہوا ہے- عراق و شام میں عام شہریوں کے جانی نقصانات میں اضافہ ان دونوں ملکوں میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں میں تیزی آنے کی وجہ سے ہوا ہے-

ان حملوں میں شامی و عراقی شہریوں کے ساتھ ساتھ ان دونوں ملکوں کی بنیادی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے اور انھیں تباہ کر دیا جاتا ہے-