Jun ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی پیشقدمی جاری، عین ترما علاقہ آزاد

شامی فوج نے اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے عین ترما علاقے کو آزاد کراتے ہوئے متعدد مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے جنگی طیاروں نے عین ترما کے علاقے میں جبھت النصرہ کے زیر قبضہ علاقوں کو نشانہ بنایا-

شامی فوج نے مشرقی تدمر کے اہم علاقوں کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا اور جبہت النصرہ اور داعش دہشت گردوں کو بڑی تعداد میں ہلاک کیا اور تلہ بروک اور دیرالزور کے جنوبی محور پر واقع پانوراما علاقوں میں بھی دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا-

شامی فوج نے الرشیدیہ ، الحجیف ، الولیل، البو لیل اور ایئرپورٹ کے اطراف میں تکفیری دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جن میں داعش دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ اور کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے-

شامی فوجیوں نے قنیطرہ کے کئی علاقوں میں النصرہ اور اس کے اتحادی دہشت گرد گروہوں کے خلاف بھی کارروائی کی جس کے دوران دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہو گئی اور ان کے ہتھیاروں کو بھی کنٹرول میں لے لیا گیا-

شامی فوجیوں نے مغربی صمدانیہ، اوفانیا، الحریہ اور الحمیدیہ کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا-