Jul ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • بحرین، 45 دن سے شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ جاری

بحرین کی ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت کی طرف سے بحرین کے ممتاز عالم دین اور بحرینی شیعوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کو 45 دن گزر گئے ہیں اور ان کی صحت و سلامتی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت نے شیخ عیسی قاسم کے گھر کا 23 مئی2017 میں محاصرہ کیا اور اس وقت سے لیکر اب تک شیخ عیسی قاسم کی صورتحال کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے بہیمانہ مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرینی حکومت نے مظاہروں میں شرکت کرنے والے 70 علماء کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔

آل خلیفہ حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت بھی ایک سال سے سلب کررکھی ہے۔ بحرین کی ظالم و جابر حکومت بحرینی شیعہ مسلمانوں کو نماز جمعہ بھی ادا کرنے نہیں دیتی اور اس کے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی اداروں نے ڈرامائی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ٹیگس