Jul ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • صحرائے سینا میں داعش کا حملہ، 25 مصری فوجی جاں بحق

مصر کے سرحدی گاؤں رفح میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کرلی ہے۔

مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش نے صحرائے سینا میں فوجی چوکیوں پر ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری ایسے وقت میں قبول کی ہے جب حملے میں مرنے والوں کی تعداد پچیس سے تجاوز کر گئی ہے۔
داعش کے بیان میں دعوی کیا گیا ہے اس حملے میں ساٹھ مصری فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
مصر کے شمالی صوبے سینا کے گاؤں رفح میں دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی سے فوجی چوکیوں پر حملہ کیا اور شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اعلیٰ افسرسمیت چھبیس اہلکار جاں بحق اور تینتیس زخمی ہوگئے تھے۔
دوسری جانب مصری فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چالیس داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے مصری فوج کی چیک پوسٹوں پر داعشی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمددی کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس