Jul ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی پر صیہونی آباد کاروں کا حملہ

غاصب صیہونی آباد کاروں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق صیہونی آبادکاروں کے ایک گروپ نے باب المغاربہ کے راستے مسجد الاقصی میں داخل ہوکر اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔ اسرائلی فوج کا ایک دستہ بے حرمتی کرنے والے صیہونی آباد کاروں کی حفاظت کر رہا تھا۔کہا جارہا ہے کہ صیہونی آباد کاروں کے حملے سے قبل اسرائیلی فوجیوں نے باب المغاربہ کو حملہ آور صیہونیوں کے لئے کھول دیا اور مسجد الاقصی کے صحن میں نشانے باندھ کر کھڑے ہوگئے۔ایک اور اطلاع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جنوب مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں واقع القدس ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے دفتر پر بھی حملہ کیا ہے۔صیہونی فوجیوں نے القدس ٹیلی ویژن کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور ٹرانسمیشن کے آلات بھی ضبط کرلیے۔غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعرات کے روز بیت المقدس اور الخلیل شہر پر حملے کرکے متعدد فلسطینیوں کو اغوا بھی کرلیا تھا۔

 

ٹیگس