Jul ۱۴, ۲۰۱۷ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
  • سامرہ کے مضافات میں عراقی فوج کا آپریشن شروع

عراقی فوج نے شہر سامرہ کے مضافات میں ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔

العالم نے ایک عراقی سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراقی فوج اور یثرب کی پولیس فورس نے سامرہ کے مضافات میں واقع بلد کے تل الذہب نامی علاقے میں جمعے سے ایک بڑی فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
اس کارروائی میں عراقی فضائیہ بھی حصہ لے رہی ہے۔عراقی سیکورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد داعش کے باقیات کو ختم کرنا ہے جو شہریوں کی سیکورٹی کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
اس عراقی سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ فضائیہ نے کارروائی کے دوران ایک ایسی سرنگ کو بھی تباہ کر دیا ہے جسے داعشی دہشت گرد استعمال کرتے تھے۔
فضائیہ کی بمباری میں داعش کے مارٹر بموں کا گودام بھی تباہ ہوگیا ہے۔
درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے جمعے کی صبح کئی سیکٹروں سے موصل کے قریب، القیارہ شہر کے جنوب میں واقع امام غربی نامی ٹاؤن کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

ٹیگس