Jul ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • سعودی فوج نے یمن جانے والا تیل بردار بحری جہاز اغوا کر لیا

جارح سعودی فوج نے یمن آنے والے ایک تیل بردار بحری جہاز کو اغوا کر لیا۔

یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ اغوا کیا جانے والا تیل بردار بحری جہاز، یمنی صوبے الحدیدہ کے بجلی گھر کے لیے ڈیزل لے کر آرہا تھا تاہم جارح سعودی فوجی، اسے اغوا کر کے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ الفجیرہ لے گئے۔
دوسری جانب یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر صالح صماد نے کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمن پر تسلط جمانے کے لیے اسے جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دنیا کو یمنی عوام کی آواز سننے کی کوشش کرنا چاہیے جو مذکورہ چار ملکوں کو جارح  سمجھتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں نے امریکہ اور برطانیہ کی ایما پر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کانشانہ بنا رکھا ہے۔
سعودی جارحیت کے نتیجے میں بارہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں جبکہ اس غریب اسلامی ملک کے بنیادی ڈھانچے کو بمباری کر کے تباہ کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس