Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغانستان کا اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ کرنے کا اعلان

پاکستان اور افغانستان کے قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلاف کی وجہ بھارت ہے اور قبائلی علاقے ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

سابق ایم این اے اور وفاقی وزیرنورالحق قادری کی زیرصدارت خیبرایجنسی کے علاقے جمرود میں پاک افغان گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان اور افغانستان کے قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ گرینڈ جرگے کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کے مابین اختلافات کو کم کرنے کے لئے جرگہ رکھا گیا ہے اور تمام عمائدین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ کسی بھی ملک کو اپنی سرزمین دوسرے ملک کے خلاف استعمال  کرنےنہیں دیں گے۔

جرگے کےعمائدین کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر خاردار تاریں افغان حکومت کے مشورے سے لگائی جارہی ہیں اور ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں، کانٹے دار تاریں لگانے سے دہشت گردی میں کمی آئے گی اور قبائل بھی محفوظ رہیں گے۔

ٹیگس