Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے خفیہ اڈے تباہ کرنے کا مطالبہ

افغانستان کی وزارت دفاع نے پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے ختم کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے پیر کے روز پاکستانی فوج کے ترجمان آصف غفور کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اپنے سرزمین سے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے ختم کرے۔
 دولت وزیری نے کہا کہ اگر پاکستان واقعی میں تکفیری گروہوں کے خلاف جنگ کا خواہاں ہے تو اسے ان  گروہوں کے خفیہ ٹھکانے ختم کرنا ہوں گے تاکہ افغانستان میں امن بحال ہو سکے۔
 پاکستانی فوج کے ترجمان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں خیبر ایجنسی کے علاقے میں نئے فوجی آپریشن کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ داعش دہشت گرد گروہ افغانستان میں سرگرم ہے۔
پاکستان اپنے ہاں داعش کی موجودگی سے انکار کرتا ہے حالانکہ پاراچنار کے حالیہ دہشت گردانہ حملے سمیت متعدد واقعات کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔
 

ٹیگس