• شامی فوج کی مزید کامیابی

شامی فوج نے صوبے رقہ میں مزید کئی علاقوں کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے مشرقی علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرتے ہوئے مشرقی زملہ۔ پمپنگ مرکز، زملہ گیس فیلڈ اور الفہد آئل فیلڈ کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

شامی فوج کی ان کارروائیوں میں دسیوں داعش دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ہتھیاروں سے لیس ان کی چار گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔

شام کی مسلح افواج کی کمان نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صوبے حلب کے مشرق میں تکفیری دہشت گردوں کو نکال باہر کئے جانے سے دیر حافر، مسکنہ اور ان کے اطراف کے علاقوں میں امن بحال کر دیا گیا۔ مخالفین سے وابستہ عنب ویب سائٹ نے بھی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ شام کی کرد فورس نے دمشق کے جنوب میں یرموک کے علاقے کو بھی داعش کے قبضے سے آزاد کراتے ہوئے سولہ داعش دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ایک اور خبر یہ ہے کہ رقہ کے مشرقی اور شمال مغربی علاقے القادسیہ اور العتیق مسجد کے قریب پی، کے، کے، کے سات عناصر ہلاک کر دیئے گئے۔

Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۸ UTC
کمنٹس