Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۲۱:۵۸ Asia/Tehran
  • فلسطینی شہدا کی لاشیں دینے سے اسرائیل کا گریز

غاصب صیہونی حکومت نے اپنے سیکورٹی ادارے کی تحقیقات کے نتائج اور یہاں تک کہ ہلاک ہونے والے دو صیہونیوں کا نام خفیہ رکھنے کے ساتھ ساتھ شہدا کی لاشیں بھی تحویل میں دینے سے گریز کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی وزارت قانون  سے وابستہ ایک مرکز نے شہید ہونے والے تینوں فلسطینی نوجوانوں کی لاشیں ان کے گھرانے کی تحویل میں دیئے جانے سے قبل ان کی شہادت کی صورت حال معلوم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یہود ہوم پارٹی کے سربراہ نفتالی بنیٹ نے اسرائیل کے سیکورٹی ادارے سے اپیل کی ہے کہ وہ ان دو صیہونی فوجیوں کو آزاد کرانے کی صورت میں ہی کہ جنھیں تحریک حماس نے سنہ دو ہزار چودہ میں قیدی بنایا ہے شہید ہونے والے تینوں فلسطینیوں کی لاشیں ان کے گھرانوں کی تحویل میں دے۔
صیہونی حکومت کی اندرونی سلامتی کے وزیر گلعاد اردان نے بھی صیہونی مخالف کارروائی میں حصہ لینے کی بنا پر تفتیش اور پھر ام الفحم میں الاقصی کارروائی کے شہدا کے مکانات کو مسمار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ٹیگس