Jul ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • افغان فورسز کا نوابارکزئی پر کنٹرول 50 سے زائد طالبان ہلاک

افغان فورسز نے دو روز تک جاری رہنے والے شدید لڑائی کے بعد صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے جنوب میں واقع اہم ضلعے نوابارکزئی سے طالبان کا قبضہ چھڑا لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے مضبوط ترین گڑھ سمجھے جانے والے صوبے ہلمند میں افغان فورسز کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے اور افغان فورسز نے دو روز تک جاری رہنے والی شدید لڑائی کے بعد صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے جنوب میں واقع اہم ضلعے نوابارکزئی سے طالبان کا قبضہ چھڑا لیا اور اس دوران طالبان کے 50 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ افغان فورسز نے ضلعے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اس دوران طالبان کے زیر استعمال گاڑیاں اور آلات بھی تباہ کیے گئے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا اور اب وہ گرمسیر قصبے کی جانب پیش قدمی کریں گی۔

واضح رہے کہ طالبان کمانڈرز یہ کہہ چکے ہیں کہ افغانستان سے آخری غیر ملکی فوجی کے نکل جانے تک حکومت سے جنگ جاری رہے گی۔

 

ٹیگس