Jul ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کی جارحیت، 22 یمنی شہید

جارح سعودی اتحاد کے طیاروں نے یمن کے صوبہ تعز میں جنگ زدہ متاثرین کے مرکز پر بمباری کرکے 22 افراد کو شہید کردیا۔

یمن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق سعودی جارح اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے جنوب مغرب میں واقع موزع علاقے میں جنگ زدہ متاثرین کے مرکز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 22 افراد شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے الہامی پل کے نزدیک ایک دوکان کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجےمیں تین افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

سعودی جارح فوج کے جنگی طیارے گزشتہ مہینوں سے تعز کے علاقوں المخا، موزع، حیفان اور الوازعیہ کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز یمنی فورسز نے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے آلہ کارفوجیوں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے 70 سے زائد آلہ کاروں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کردیا ہے زخمیوں میں تین اعلی کمانڈر بھی شامل ہیں۔

 

ٹیگس