Jul ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • یمن میں ہیضے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

یمن میں ہیضے سے مرنے والوں کی تعداد اٹھارہ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں میں تین لاکھ چھپن ہزار پانچ سو اکیانوے افراد ہیضے کا شکار ہیں۔ سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت میں یمن کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کی وجہ سے یمن میں ہیضے کی بیماری، وبائی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔

دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو سعودی عرب کے جنگی جرائم میں برابر کا شریک قرار دیا ہے۔ انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں نے یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور وہ عملی اقدامات سے گریزاں ہیں۔  
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے منگل کے روز یمن کے صوبے تعز میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری کی ہے جس میں کم سے کم بیس عام شہری مارے گیے ہیں۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں نے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں ہزاروں بے گناہ لوگ مارے جا چکے ہیں۔
ادھر قطر کے وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا ملک شروع ہی سے یمن پر جارحیت کا مخالف تھا لیکن سعودی عرب کے شدید دباؤ کی وجہ سے دوحہ کو یمن مخالف میں اتحاد میں شمولیت پر مجبور ہونا پڑا۔

ٹیگس