Jul ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • قطر کے بائیکاٹ کی شرطوں میں کمی

قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چار عرب ملکوں نے اپنی شرائط میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے اب چھے شرطیں عائد کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے منگل کی رات اس پیشکش کے دائرے میں کہ جس کے مطابق علاقے میں بحران کے حل کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، قطر کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف مہم کے چھے اصولوں کی پابندی کرے اور ان اصولوں پر کاربند رہنے کے بارے میں جو مجوزہ منصوبہ پیش کیا گیا ہے اس پر مذاکرات کرے۔
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چار عرب ملکوں نے پانچ جولائی کے اپنے قاہرہ اجلاس میں طے کئے جانے والے اصولوں میں چھے اصول کو اپنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دوحہ ان اصولوں کی حمایت کرے گا۔
ان اصول یا شرطوں میں انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف مہم، ان کی فنڈنگ کی روک تھام، ان گروہوں کو امن فراہم کرنے پر پابندی، تمام اشتعال انگیز اقدامات کی روک تھام اور ایسے بیانات پر پابندی شامل ہے کہ جن سے اشتعال و تشدد پیدا اور یا نفرت کا ماحول سازگار ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ان عرب ممالک نے قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے کے لئے تیرہ شرطیں عائد کی تھیں۔

ٹیگس