Jul ۱۹, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی کی حمایت  غزہ میں مظاہرہ

غزہ کے فلسطینیوں نے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کرتے ہوئے بیت المقدس میں غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز غزہ میں یہ مظاہرہ اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کے سامنے کیا گیا۔

مظاہرین نے دنیائے عرب اور عالم اسلام سے مسجدالاقصی کے بارے میں صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے مقابلے میں متحدہ موقف اختیار کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسجد الاقصی کی مسلسل بےحرمتی کئے جانے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

مظاہرے میں تحریک حماس کے ایک سینیئر رکن اسماعیل رضوان نے کہا کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت، صیہونی حکومت کے سوچے سمجھے منصوبوں اور سازشوں کے مقابلے میں مسجد الاقصی کا دفاع کرنے کے لئے مکمل آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں اور مسجد الاقصی کے سلسلے میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیاں شدّت اختیار کر گئی ہیں اور وہ فلسطینیوں کو اس مسجد میں نماز تک ادا نہیں کرنے دے رہی ہے۔

ٹیگس