• بیت المقدس میں متعدد فلسطینی زخمی

مسجد الاقصی کے اطراف میں نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

  العالم کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں صیہونی فوجیوں نے، جنھوں نے مسجدالاقصی میں فلسطینیوں کا داخلہ روکنے کے لئے اس مسجد کا محاصرہ کر رکھا تھا، فلسطینیوں پر حملہ کر دیا۔
صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف فائر کریکر کے علاوہ آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔ مسجدالاقصی کے اطراف میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپیں شدّت اختیار کرتی جا رہی ہیں۔
پریس ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کی صورت حال کو نہایت حساس قرار دیا ہے اور علاقے میں انتفاضہ کے مزید پھیلاؤ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ مسجد الاقصی آجکل صیہونی آبادکاروں اور غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا نشانہ بنی ہوئی ہے جہاں فلسطینیوں کو جانے سے روکا جا رہا ہے اور اس مسجد میں انھیں نماز ادا کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے۔

 

Jul ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۰ UTC
کمنٹس