Jul ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • افغان طالبان کے ہاتھوں درجنوں افراد کا قتل عام

افغان طالبان نے شمالی صوبے بدخشاں میں متعدد لوگوں کو گولیوں سے بھون دیا ہے۔

افغان خبر رساں ایجنسی آوا پریس کے مطابق طالبان نے جمعے کے روز صوبہ بدخشان کے ضلع تگاب کے علاقے کتوبالا پر بڑے حملے کا آغاز کیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق طالبان نے علاقے کو محاصرے میں لینے کے بعد کم سے کم پینتس افراد کو گرفتار اور بعد ازاں انہیں فائرنگ کرکے اور یا دوسرے وحشیانہ طریقے سے قتل کردیا۔
طالبان کے ہاتھوں مارے جانے والوں میں افغان فوج، پولیس اور عوامی رضارکار فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں جو شہر کا دفاع کر رہے تھے۔
بدخشاں کی صوبائی کونسل کے رکن قابل بیگ نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ طالبان نے پچھلے چند ماہ کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں اپنے حملے تیز کردیئے ہیں۔

ٹیگس