Jul ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • آل سعود کے ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے

یمن کے مستعفی اور مفرور صدر سے وابستہ سعودی آلہ کار فوجیوں کے ٹھکانوں پر یمن کی فوج کے حملوں میں متعدد ایجنٹ ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج نے یہ حملے شمالی یمن کے صوبے الجوف کے علاقے المصلوب میں واقع السلان فوجی اڈے پر کئے جس سے آل سعود کے آلہ کار فوجیوں کے ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے گودام تباہ ہوئے۔ اس کے علاوہ یمن کی فوج نے صوبہ تعز کے علاقے التبه السوداء اور صوبہ البیضاء میں بھی سعودی عرب کے آلہ کار فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے جس میں کئی آلہ کار فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

در ایں اثنا کل شام سعودی عرب اور امریکہ کے جنگی طیاروں نے شمالی صوبہ صعده کے علاقے جبل العین اور اسی طرح یمن کے دارالحکومت صنعا پرحملے کئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب 26 مارچ 2015  سے یمن پر فضائی حملے کر رہا ہے۔ یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں اب تک تقریبا چالیس ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں اور اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

ٹیگس