Jul ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
  • یمن میں وبائی امراض سے تشویشناک صورتحال

یمن میں وبائی امراض کے شکار مریضوں کی تعداد میں دن بدن تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی امدادی ادارے ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک 6 لاکھ یمنی وبا کا شکار ہوجائیں گے۔ ریڈ کراس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق رواں سال دسمبر تک ہر 45 یمنیوں میں سے 1 وبائی مرض میں مبتلا ہو چکا ہوگا۔ یمن پر آل سعود کی یلغار کے سبب یہاں کی عام زندگی بری طرح متاثر ہوگئی ہے اور اس ملک کی طبی سہولتیں تباہ و برباد ہو گئی ہیں۔ ریڈکراس اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطابق تاحال تین لاکھ ستر ہزار سے زائد یمنی وبائی امراض کا شکار ہو چکے ہیں اور اپریل 2017 سے لے کر اب تک 1800 سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دوسری مرتبہ یمن میں کوئی موذی مرض پھیلا ہے۔ یمن پر سعودی عرب کی گذشتہ دو سال کی جارحیت میں اب تک 8 ہزار سے زائد افراد شہید اور44500 سے زیادہ افراد زخمی اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔

ٹیگس