Jul ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • افغانستان: کابل میں بم دھماکہ، دسیوں ہلاک و زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکے میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل کابل کے مغربی علاقے میں ہونے والے اس بم دھماکے میں چوبیس افراد کے ہلاک اور بیالیس دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ چھبیس افراد جاں بحق اور پینتالیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان گروہ نے قبول کی ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بم دھماکے کا مقصد ان دو گاڑیوں کو نشانہ بنانا تھا جن میں قومی سلامتی کے ادارے کے ملازمین سوار تھے۔ اس ترجمان کے مطابق اس بم دھماکے میں قومی سلامتی کے سینتیس ملازم ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وقفے  وقفے سے بم دھماکے ہوتے رہتے ہیں جن میں اب تک سیکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس