Jul ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • دیرالزور میں داعش کے اڈوں پر شامی فوج کی بمباری، کئی اڈے تباہ

شام کے جنگی طیاروں نے دیرالزور میں داعش کے اڈوں کو تباہ کر دیا۔

 ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دیرالزور میں شام کے جنگی طیاروں کی بمباری میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ ان کے کئی فوجی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے-

دیرالزور کے محور میں شامی فوج کی کارروائیوں میں داعش کی ایک آئل ریفائنری کو بھی نقصان پہنچا-

داعش دہشت گرد گروہ، دیرالزور کے مشرقی مضافاتی علاقے بادیہ بقروس کے تیل کے کنؤوں سے خام تیل نکال کر چوری سے بیچ رہا تھا-

دیرالزور کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ دیرالزور کے عوام، داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور انھوں نے حطلہ دیہات میں واقع داعش کے میڈیا سینٹر کو آگ لگا دی تاہم داعش کے کئی دہشت گرد اس علاقے سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے-

درایں اثنا شام کی مسلح افواج نے تدمر کے مضافات میں واقع الہیل آئل فیلڈ سے چار کلومیٹر کے فاصلے پر کئی علاقوں کو آزاد کرا لیا اور داعش گروہ کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-

 

ٹیگس