Jul ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں 29 افراد کے خلاف سزائے موت کا حکم

سعودی عرب کی عدلیہ کے حکام نے قطیف، الاحساء اور مدینہ منورہ میں انتیس افراد کو موت کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

لبنان کی  العہد نیوز ویب سائٹ کے مطابق کچھ دنوں پہلے ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ مشرقی سعودی عرب کے شیعہ علاقے کے جن دس سیاسی کارکنوں اور مخالفین کو موت کی سزا کے حکم کی توثیق کے لئے دمام کی جیل سے ریاض لے جایا گیا تھا، آج انھیں اور کچھ دوسرے لوگوں کے خلاف یہ حکم جاری کر دیا گیا ہے-

کچھ دنوں  پہلے سعودی عرب کے عدالتی حکام نے چار لوگوں کو مشرقی صوبے الشرقیہ کے قطیف شہر میں دہشت گرد انہ کارروائی کے الزام میں موت کی سزا دی تھی-

سعودی عرب کے مشرقی علاقے اور خاص طور پر شیعہ علاقے قطیف میں حالیہ مہینوں میں آل سعود کے فوجیوں کے حملوں کی وجہ سے مسلح جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں اب تک دسیوں افراد جاں بحق اور سینکڑوں شہری، سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکن گرفتار کر لئے گئے ہیں-

 

ٹیگس