Jul ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے سفارت خانے میں قتل پر اردنی عوام کا غم و غصہ

امان میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے میں دو اردنی شہریوں کے قتل کے بعد اردنی عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور انھوں نے صیہونی حکومت کے سفیر کو ملک سے نکال باہر کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے محافظ کی فائرنگ میں قتل ہونے والے اردنی شہریوں کے گھرانوں نے اپنے ملک کے عوام کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے اردن سے صیہونی حکومت کے سفیر کو نکال باہر کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اردنی مظاہرین نے صیہونی سفارت خانے کے محافظ کے ہاتھوں قتل کی اس واردات کے بارے میں تحقیقات اور عوام کو نتائج سے باخبر نیز لاشوں کو ان کے گھرانوں کے حوالے کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ اردنی نوجوان نے سفارت خانے کے محافظ پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی اور محافظ نے جوابی اقدام کے طور پر فائرنگ کر دی جس میں یہ اردنی نوجوان ایک ڈاکٹر کے ہمراہ ہلاک ہو گیا۔

اردن کے سیکورٹی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اردن نے اتوار کے روز مسجدالاقصی اور بیت المقدس کے بارے میں عرب ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس تشکیل دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگس