Jul ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • سعودی قطر تنازع، دونوں ممالک کومعاشی نقصان کا سامنا

سعودی عرب اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات خراب ہونے کے بعد دونوں ممالک کومعاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سعودی عرب اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات خراب ہونے کے بعد دوحہ میں سرمایہ کاری کرنے والی 388 سعودی کمپنیوں نے کام بند کر کے واپسی کی راہ اختیار کرلی جس کے نتیجے میں قطر اور اسی طرح سعودی عرب کو غیر معمولی معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

سعودی عرب کے اخبار الریاض کی رپورٹ کے مطابق قطر میں سرمایہ کاری کرنے والے سعودی گروپوں نے وہاں پرکام بند کردیاہے اور سیکڑوں سعودی کمپنیاں قطر میں کاروبار بند کرچکی ہیں جبکہ متعدد بند کرنے کے مراحل میں ہیں ۔

دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں پیدا ہونے والے بحران کا پرامن حل تلاش کرنے کی کوششوں کا آغازکردیا ہے اور اس سلسلے میں کویت پہنچ گئے ہیں، کویت پہنچ کرانھوں نے ریاستی امیر شیخ صباح الاحمد الصباح سے ملاقات بھی کی، ملاقات میں بحران کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

ٹیگس