Jul ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • افغانستان کا امریکہ کو انتباہ

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے صوبہ ہلمند میں افغان پولیس کے ٹھکانوں پر غیر ملکی فوج کے ہوائی حملوں کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ افغان پولیس پر حملوں سے گریز کرے۔منگل کے روز امریکی طیاروں نے صوبہ ہلمند کے شہر گرشک میں افغان پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں دسیوں افغان پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔امریکہ نے اس حملے پر معافی مانگے بغیر کہا ہے کہ یہ حملہ غلطی سے ہوا تھا۔امریکہ کے خودسرانہ حملوں کے خلاف افغان عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور وہ حکومت افغانستان سے کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدہ منسوخ کیے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس