Jul ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • عرسال میں حزب اللہ کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری

حزب اللہ لبنان کے جوانوں نے عرسال میں اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے وادی الخیل کے علاقے کو بھی آزاد کرا لیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جوانوں نےابتدائی تین دنوں میں لبنان کے ستر فیصد علاقوں کو دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے جبکہ آپریشن کے چوتھے دن عرسال کے مشرق میں واقع وادی الخیل اور حصن الخربہ کو بھی النصرہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراتے ہوئے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
وادی الخیل، عرسال میں النصرہ دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابومالک التلی کا اڈہ تھا۔
لبنانی فوج کو عرسال قصبے کے اطراف میں دفاعی لائن پر تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ لبنان میں دہشت گردوں کا داخلہ روکا جا سکے۔
حزب اللہ لبنان کے جوانوں کی پیشقدمی کے باعث النصرہ گروہ کے بہت سے دہشت گرد عرسال کے ٹیلوں کے مشرق میں داعش کے زیر تسلط علاقوں کی جانب فرار کر گئے ہیں جبکہ بعض دہشت گرد لبنان کی سرحدوں پر واقع پناہ گزیں کیمپوں کی طرف بھاگ گئے ہیں۔

ٹیگس