Jul ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • اردن میں اسرائیل مخالف مظاہرے

اردن کے عوام نے اسرائیل مخالف مظاہرہ کرتے ہوئے اس ملک میں اسرائیلی سفارت خانے کو فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

اردن کے دارالحکومت عمان میں واقع اسرائیلی سفارت خانے میں گزشتہ دنوں ہونے والی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اردن کے 16 سالہ لڑکے کے جلوس جنازہ میں شامل ہزاروں لوگوں نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اسرائیلی سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین "اردن کی سرزمین پر اسرائیلی سفارت خانہ یا سفیر نہیں "کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔

اردن کی پولیس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سفارت خانے کے سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 اردنی شہری جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد سے اس ملک میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔

بعض اطلاعات کے مطابق ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہروں کے بعد اسرائیلی سفارتکار اردن سے چلے گئے ہیں۔

 

 

ٹیگس