Jul ۲۶, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • 20لاکھ یمنی بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ بیس لاکھ یمنی بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں اور سعودی جارحیت کے نتیجے میں یہ ملک قحط کے دھانے پر پہنچ گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے تین اداروں، عالمی ادارہ صحت، یونیسف اور عالمی ادارہ خوراک کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی فی صد یمنی بچوں کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ بیان کے مطابق یمن میں ہیضے سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار نو سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہیضے کے چار ہزار مشکوک کیس سامنے آئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت، یونیسف، اور عالمی ادارہ خوراک کے بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ شدید غذائی قلت کے سبب بچوں کی شرح اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مذکورہ عالمی اداروں نے عالمی برداری سے اپیل کی ہے کہ وہ یمن کے لیے امداد میں دوگنا اضافہ کریں اور کسی سیاسی راہ حل تک پہنچنے کی کوشش کریں۔

ٹیگس