Jul ۲۹, ۲۰۱۷ ۲۰:۴۳ Asia/Tehran
  • سعودی فوج کے اڈوں پر یمنی فوج کا حملہ

یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقے جیزان میں سعودی فوج کے تین ٹھکانوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے جیزان میں سعودی فوجیوں کے تین اڈوں پر قبضہ کرلیا ان تینوں اڈوں کے نام الفریضہ، ملحمہ اور الغاویہ بتائےگئے ہیں۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے حملوں میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سعودی فوجیوں کی کئی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔
یمنی فوج نے نجران میں بھی حملہ کرکے ایک سعودی فوجی کو ہلاک اور کئی دیگر کو زخمی کردیا ہے جبکہ سعودی فوجیوں کے بہت سے فوجی ساز و سامان کو بھی ضبط کرلیا ہے۔

ٹیگس