Jul ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • سعودی فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کے اڈوں پر یمنی فوج کے حملے

یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوب مغربی سرحدی علاقے میں سعودی فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے سعودی عرب کے متعدد اتحادی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے اس درمیان یمن کی بحریہ نے ساحلی علاقوں اور اڈوں میں لڑائیوں کی بابت سعودی فوج کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یمنی فوج ہر جارح قوت کا بھرپور مقابلہ کرے گی

یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوب مغربی سرحدی علاقے میں سعودی عرب اور اس کی اتحادی فوجوں کے ٹھکانوں پر حملنہ کرکے متعدد جارح فوجیوں کو ہلا ک کردیا ہے جبکہ سعودی سرحدی علاقے جیزان میں بھی سعودی فوج کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا ہے - اس سے پہلے یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے جمعے کو سعودی عرب کے اندر جیزان میں سعودی فوج کے الجابری فوجی اڈے پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا تھا - دریں اثنا یمن کی مسلح افواج کے ترجمان شرف لقمان نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی فوجی اڈوں پر انتہائی شدید حملے کئے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں سعودی عرب اور اس کی اتحادی فوجوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے - یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جب تک سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملے یمن پر جاری رہتے ہیں دشمن کے اہم ٹھکانوں اور جنگی کشتیوں پریمنی فوج کے حملے جاری رہیں گے - دوسری جانب یمن کی بحریہ نے ساحلی علاقوں اور اڈوں میں لڑائیوں کی بابت سعودی فوج کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج ہر جارح قوت کا بھرپور مقابلہ کرے گی - اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کے ایک جنگی بحری جہاز کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ یمن کے صوبہ  تعز کے ساحل سے قریب ہورہا تھا - یمنی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن کے جنگی بحری جہاز بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے اور یمنی ماہیگیروں پر یمن کے ساحلوں اور جزیروں پر حملہ کررہے تھے - یمنی بحریہ نے سعودی دشمن کو خبردار کیا ہے کہ وہ الحدیدہ بندرگاہ کی جانب آنےوالے بحری جہازوں کا راستہ روکنے اور اس بندرگاہ کا محاصرہ کرنے سے باز رہے - یاد رہے کہ یمنی فوج سعودی عرب کے دسیوں بحری جنگی جہازوں اور کشتیوں کو تباہ کرچکی ہے -

 

ٹیگس