Aug ۰۳, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ کا انتہائی قدم آیت اللہ عیسی قاسم کی رہائشگاہ ممنوعہ علاقہ قرار

بحرینی حکومت نے انتہائی قدام اٹھاتے ہوئے مغربی منامہ میں واقع اس ملک کے مذہبی پیشوا آیت شیخ اللہ عیسی قاسم کی رہائش گاہ کو ممنوعہ علاقہ قرار دے دیا ہے

 مھر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ بحرین کے دارالحکومت منامہ کے مغربی علاقے الدراز میں واقع ہے- اس علاقے کو گذشتہ چار سو آٹھ دنوں سے آل خلیفہ کے فوجیوں نے اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے - بحرین کے انقلابی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بحرینی عوام کے مذہبی پیشوا آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ کے فوجیوں کے حملے کو پچھتر روز گذر چکے ہیں تاہم ابھی تک ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے وہ کس حال میں ہیں اور کہاں ہیں  - بحرین پر مسلط آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کی کٹھ پتلی عدلیہ نے منی لانڈرنگ کے بے بنیاد اور آل خلیفہ حکومت کی مخالفت کے الزام میں آیت شیخ اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرتے ہوئے انھیں ایک سال قید اور دولاکھ پینسٹھ ہزار ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی تھی - آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے اب تک الدراز کے علاقے پر کئی بار جارحانہ حملے کئے ہیں اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے حامیوں کا قتل عام کیا ہے - آل خلیفہ کےکارندوں کے حملوں میں اب تک آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے سیکڑوں حامی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے-

ٹیگس